گجر ہوسٹل پونچھ میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان کا انعقاد 60

گجر ہوسٹل پونچھ میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان کا انعقاد

15 خالی نشستوں کے لیے 150 طلباء نے امتحان میں کی شرکت

پونچھ// ندائے کشمیر//ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے گجر ہوسٹل میں 15 خالی نشستوں کے لیے چند روز قبل درج فہرست قبائل کے بچوں سے ہوسٹل میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد آج ان درخواست دہندگان کے لیے اہلیتی امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے 150 طلباء نے شرکت اختیار کی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گجر ہوسٹل پونچھ کے وارڈن گلفراز احمد چوہان نے بتایا کہ ہوسٹل میں 15 خالی نشستوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے بعد آج ایک اہلیتی تحریری امتحان کا انعقاد کیا جس میں 150 طلباء نے شرکت اختیار کی جس کے نتائج ایک دن بعد آویزاں ہو جائیں گے جس میں انٹرویو کے بعد 15 اہل طلباء کو منتخب کیا جائے گا جنہیں سرکار کی جانب سے مفت قیام و طعام کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دستیاب کرائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے خاص انتظامات کرتی ہے تاکہ یہ سماج کے دوسرے بچوں کی برابری کر ہر میدان میں سبقت حاصل کر پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں