سب ڈویژن مینڈھر میں عمرِ فاروق ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر کا کیا گیا افتتاح 112

سب ڈویژن مینڈھر میں عمرِ فاروق ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر کا کیا گیا افتتاح

بیوہ ، یتیموں غرباء و مساکین کی امداد کے لیے ٹرسٹ کرے گا کام

مینڈھر// ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر کے دور دراز علاقہ چھونگاں کی مرکزی نوری جامع مسجد سے متصل علاقہ کے معززین اور اہل علم اور اہل ثروت حضرات کی موجودگی میں عمر فاروق ویلیفر ٹرسٹ کےدفتر کا افتتاح کیا گیا۔ وہیں اس موقع پر علاقہ کے معززین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین نے اس عمرفاروق ویلیفر ٹرسٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بڑا اور عمدہ قدم ہے۔ جس سے علاقہ کے غربا مساکین اور بیوہ اور یتیوں کی امداد کی جائے گی۔وہیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عمر فاروق ویلیفر ٹرسٹ کے رکن بنے تاکہ ہر حاجت مند کی حاجت پوری کی جا سکے ویلیفر ٹرسٹ کے عہددران جو کہ افتتاحی میٹنگ کے اندر حاضر تھے۔ وہیں اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد جاوید رضا امام و خطیب مرکزی نوری جامع مسجد شریف چھونگاں اور ٹرسٹ کے چیر مین ریٹائرڈ پرینسپل عبدالرعوف جبکہ ٹرسٹ کے وائس چیر مین ریٹائرڈ چیف ایجوکیشن افسر محمد صادق اور ٹرسٹ کے سیکریٹری ریٹائرڈ افسر پوسٹ آفس اور ٹرسٹ کے چیف سیکریٹری حافظ اشتیاق احمد کالس امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ قادریہ ملاچھ چھونگاں کو منتخب کیا وہیں اس موقع پر ٹرسٹ ممبران حضرات نے بہت ہی عمدہ طریقے سے ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں