گورنمنٹ ہائی سکول سنگو ناربل پلوامہ میں الوداعی تقریب منعقد 145

گورنمنٹ ہائی سکول سنگو ناربل پلوامہ میں الوداعی تقریب منعقد

معروف استاد کو پرنم آنکھوں کے ساتھ رخصت کیا گیا

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/ محکمہ تعلیم میں بحیثیت استاد 23 سالوں سے اپنے خدمات انجام دینے والے سنگو ناربل پلوامہ کے معروف استاد محمد اکبر شیخ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔ان کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول سنگو ناربل میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہیڈ ماسٹر طاہر احمد ، وادی کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے استاد محمد اکبر شیخ کی تعلیم کے شعبے میں ان کی گران قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔نامور سوشل ورکر غمگین مجید نے محمد اکبر شیخ کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے شیخ صاحب نے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کام کیا اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔سوشل ورکر غمگین مجید نے تقریب میں ایک الوداعی نظم بھی پیش کی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ محمد اکبر شیخ نے اپنے دور مدت میں اسکول کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ،جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔اس موقع پر سکول اسٹاف نے سبکدوش ہونے والے استاد محمد اکبر شیخ کو تحائف پیش کئے اور ان کی آئندہ زندگی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر پر استاد محمد اکبر شیخ نے تمام اساتذہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں