جنرل سیکرٹری سنیل شرما ، الطاف ٹھاکر اور لطف بٹ کاترال پہنچنے پر شاندار استقبال
ترال / ندائے کشمیر / منجیت پال/
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ٹاؤن ہال ترال میں ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر بی جے پی جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ندائے کشمیر نمائندے منجیت پال کے مطابق ٹاوٴن ترال میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت جموں کشمیر بی جے پی کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے کی۔اس موقع پر پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر ڈسڑکٹ پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی کے علاوہ دیگر کئی پارٹی لیڈران موجود تھے۔اجلاس کے دوران بوتھوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی ورکروں پر زور دیا گیا کہ وہ بوتھ لیول پر پارٹی کو مضبوط بنائے۔نمائندے کے مطابق ترال پہنچنے پر جنرل سیکرٹری سنیل شرما اور پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر اور ضلع صدر لطیف احمد بٹ کو شاندار استقبال کیا گیا۔