بارہمولہ میںخاتون سمیت 07 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد
سرینگر /28مارچ
سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں07منشیات فروشوں گرفتار کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی زیر نگرانی میں تھانہ پولیس شیری بارہمولہ کی پولیس پارٹی نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت زبیر احمد پنڈت ولد محمد حیات پنڈت ساکن گاٹمولہ پائین ،وحید بشیر لون ولد بشیر احمد لون اور مشتاق احمد لون ولد علی محمد ساکناں فتح گڑھ شیری کے طور پر ہوئی ہے مذکوریان نے شیری مارکیٹ میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے 63 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد ہوئی اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولیس شیری بارہمولہ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایس ڈی پی او اڑی کی نگرانی میں پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جنکی شناخت اخلاق میر ولد احمد میر، کبیر احمد اعوان ولد مظفر احمد ساکناں درگتلیان ، عبدالقیوم خان ولد سرفراز احمد ساکن بیلہ سلام آباد اور ایک خاتون منشیات فروش کے طورپر ہوئی ہے۔ جو ایک گاڑی میں چندنواری سے بونیار کی طرف آرہے تھے ناکے کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی کو دیکھ کر انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکسی ناکہ پارٹی نے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے 60 گرام ممنوعہ ہیروئن جیسے مادہ نقدی 50000 برآمد کر کے انہیں گرفتارکیا گیا۔ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔