وادی کے نامور شاعر اومکار ناتھ انتقال کرگئے 60

وادی کے نامور شاعر اومکار ناتھ انتقال کرگئے

ان کے انتقال پر ادبی حلقوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پلوامہ/تنہا ایاز/ ؍وادی کے نامور شاعر اومکار ناتھ انتقال کرگئے ۔ان کے انتقال پر ادبی حلقوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے معروف شاعر اومکار ناتھ کے انتقال پر جموں کشمیر کی تمام ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اومکار ناتھ شبنم وادی کے مشہور و معروف شاعر تھے ان کا شمار مراز ادبی سنگم کے بانی ممبروں میں ہوتا تھا۔ وہ مراز ادبی سنگم کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر کے علاوہ مراز ادبی سنگم کے کنٹرولر ایگزامز بھی رہے ہیں۔اومکار ناتھ شبنم نے محکمہ تعلیم میں بحیثیت استاد اپنے فرائض انجام دئے اور فروری 2003 میں ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔انہوں نے آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی میں بحیثیت نیوز ریڈر بھی اپنے خدمات انجام دئے۔اومکار ناتھ شبنم کا شمار کشمیری زبان میں طنز و مزاح کے صف اول کے شعراء میں کیا جاتا ہے۔ ان کی اب تک کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں ۔جن میں ’’ٹیوٹھ مودر ‘‘قابل ذکر ہے۔مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کشمیری زبان میں طنز ومزاح کی شاعری میں انکو اپنا منفرد مقام حاصل تھا۔ تنظیم کے سرپرست غلام نبی آتش نے کہا کہ شبنم نے ہمیشہ تنظیم کی بہبودی کیلئے جاں فشانی سے کام کیا ہے۔ نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے کہا کہ ان کی موت کشمیری زبان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر اعجاز غلام محمد لالو نے کہا کہ اومکار ناتھ شبنم میرے قریبی دوست تھے وہ کشمیری زبان اور ادب کی ترقی کیلئے ہمیشہ آگے رہتے تھے۔ اقبال انجم نے بھی شبنم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مراز ادبی سنگم کے سبھی ممبران نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں