فاروق عبداللہ کا مشورہ اور(شود ہ کلہیر) 103

آرپارتجارت بحال ہونے کی اُمید:محبوبہ مفتی

کہا370کی بحالی تک اسمبلی الیکشن نہیں لڑؤں گی

سری نگر:۲۲،مارچ:: پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے بدھ کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب شاردا دیوی مندر کے کھلنے کا خیر مقدم کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی کی صدر نے یہاں نامہ نگاروںکیساتھ بات کرتے ہوئے کراس ایل او سی تجارت کی بحالی کی اُمید بھی ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ شاردامندر کاکھلنایہ بہت اچھا ہے۔پی ڈی پی صدرکاکہناتھاکہ ہم ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ ہمیں معاملات کو مشغول کرنے، مصالحت کرنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے،اوربقول موصوفہ شاردا مندر کا افتتاح بہت اچھی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ وہ چیز ہے جس کے کشمیری پنڈت منتظر تھے، وہ واقعی چاہتے تھے کہ اسے کھولا جائے۔پی ڈی پی کی صدرنے امید ظاہر کی کہ مندر کا افتتاح صرف یاترا تک ہی محدود نہیں رہے گا، بلکہ یہ اس سے آگے بڑھے گا۔ انہوںنے کہاکہ میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ جو کاروبار اوڑی ،مظفرآباد روڈ اورپونچھ ، راولاکوٹ روڈ پر کیا گیا تھا، وہ بھی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔اس دوران نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے موقف کااعادہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ جب تک جموں و کشمیر میں آرٹیکل370 کو واپس نہیں کیا جاتا ،وہ اگلااسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گی۔ محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ جب تک آرٹیکل 370 بحال نہیں ہوتا میں کبھی اسمبلی الیکشن نہیں لڑوں گی۔انہوںنے کہاکہ یہ میرے لئے زیادہ جذباتی مسئلہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جب بھی میں نے جموں وکشمیرکے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا، یہ2 آئینوں کے تحت تھا ، ہندوستان کا آئین اور جموں و کشمیر کا آئین، ایک ہی وقت میں دو جھنڈوں کے ساتھ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں