دارالعلوم نعیمیہ بھینچھ سے سِب کے فارغین حفاظ کرام کے گاوں پہنچنے پر کیا گیا پرتپاک استقبال۔ 85

دارالعلوم نعیمیہ بھینچھ سے سِب کے فارغین حفاظ کرام کے گاوں پہنچنے پر کیا گیا پرتپاک استقبال۔

18 مارچ 2023

پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

دارالعلوم نعیمیہ بھینچھ سے بارہ مارچ کو دس حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی تھی۔ جن میں دو حفاظ کرام کا تعلق سب لورن سے تھا وہیں ان دو حفاظ کرام کے سب لورن پہنچنے پر گاوں کے لوگوں نے پر تپاک استقبال کیا اور مبارکبادیاں پیش کیں۔ اور اس موقع پر جامع مسجد سلطان العارفین شاہمدان نگر سِب میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقرر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ وقاری محمد شبیر رضا نعیمی نے حافظ قرآن کی عظمت کو قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیا اور دارالعلوم نعیمیہ کی کاوشوں کو خوب ساہا وہاں کے ناظم مولانا مولانا مدثر قادری اور سلطان الحفاظ حافظ محمد اشرف نقشبندی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دارالعلوم نعیمیہ کی مزید ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ پروگرام کے آخر میں حفاظ کرام کو ہدیہ بھی پیش کیا اور کمیٹی کے صدر نے کنزالایمان پیش کیے۔ اس موقع پر مولانا عبدالمجید مصباحی، مولانا مختار احمد نعیمی کے علاوہ علاقے کے سیاسی سماجی اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں