تمام محکموں و سرکاری کوارٹرز کے رہائشیوں سے بقایا جات بجلی کرایہ کو جلد ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔
پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری: مرکزی زیرِ انتظام جموں کشمیر کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ بجلی کے ایگزیکیٹو انجینئر کی ہدایت پر تمام سرکاری دفاتر و سرکاری رہائش گاہوں سے جنہوں نے کئی عرصے سے بجلی استعمال کرنے کے باوجود آج تک بجلی کے کرائے ادا نہیں کیے گئے تھے انکے بجلی کنیکشن کو کاٹ دیا گیا اور انہیں بجلی بِل کے ساتھ سرکاری حکم نامہ بھی سونپا گیا کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے بجلی کے بقایا جات بجلی بِلوں کو ادا کر اپنی بجلی کے کنیکشن کو بحال کروا سکتے ہیں بصورت دیگر بجلی کے کنیکشن بحال نہیں ہو پائیں گے اور مزید قانونی کاروائیاں عمل میں لاکر بقایا جات کرایوں کو وصولا جائے گا ۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے فیلڈ انسپکٹر غلام نبی پرّے نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کو متعارف کروایا گیا تھا تاکہ لوگ اپنے بقایا جات بجلی کرایہ کی ادائیگی بآسانی بارہ قسطوں میں یا پھر یک مُشت ادا کر پائیں لیکن سرکاری دفتروں و سرکاری ملازمین جو سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے کرایہ کی ادائیگی کو لیکر کوئی پیشِ رفت نہیں دکھائی جس کو لیکر اعلی افسران کی ہدایت ہم نے بجلی کنیکشن کاٹنے کی مہم چلائی ہے اور یہ مسلسل جاری رہے گی جب تک ایک ایک شخص سے بقایا جات کرایہ وصولا نہ جائے ۔