حضرت درویش غلام قادرؒ کا 24 واں سالانہ دو روزہ عُرس مبارک تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر۔ 74

حضرت درویش غلام قادرؒ کا 24 واں سالانہ دو روزہ عُرس مبارک تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر۔

امسال ہزاروں زائرین نے ولی کامل حضرت درویش غلام قادرؒ کے مزار پر حاضری پیش کی۔

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری: مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے بانڈی چیچیاں میں ولی کامل حضرت درویش غلام قادر رحمۃ اللہ علیہ کا 24واں سالانہ عرس مبارک تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جہاں ہزاروں زائرین نے ولی کامل حضرت درویش غلام قادر علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری پیش کی۔
ہر سال حضرت درویش غلام قادر رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک منایا جاتا تھا لیکن ماضی کے دو سالوں میں کورونا وائرس جیسی وبائی مرض کے چلتے عرس مبارک موخر ہوتا رہا لیکن امسال جوش و خروش کے ساتھ عقیدت مندوں نے قلندر زمانہ حضرت درویش غلام قادر رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک منایا۔
اس موقع پر جہاں ایک جانب زائرین زیارت کرتے نظر آئے تو وہیں دوسری جانب علماء کرام نے خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا اور زائرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت درویش غلام قادرؒ کی حیات طیبہ کے بارے میں زائرین کو تفصیلی طور پر بتایا اور اولیاء کرام کے حوالے سے زبردست تقریریں کیں۔
اس موقع پر قائدِ اہلِ سنت مفتی فاروق حسین مصباحی، امام و خطیب جامع مسجد پونچھ و حافظ عبدالمجید مدنی، مہتمم جامعہ انوار العلوم پونچھ نے علم کے حوالے سے خاص تقریریں کیں اور اولیاء اللہ کی عظمتوں کو بیان کیا ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں