سماج کے مختلف طبقوں نے کاکاپورہ جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن پنڈت کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے روز بھی سماج کے مختلف طبقوں نے کاکاپورہ جاکر وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر غلام حسن پنڈت کے بڑے بھائی عبدالحمید پنڈت کے وفات پر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے جس دوران متعدد سیاسی ،صحافیوں، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں نے کاکاپورہ پلوامہ جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ندائے کشمیر کے ایڈیٹر معراج الدین فراز نے پلوامہ ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر کے بھائی کے انتقال پر زبردست دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے گھر جاکر وہاں غلام حسن پنڈت اور دیگر سوگوران کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ادھر کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین کامران خورشید ،سٹی رپورٹر کے ایڈیٹر الطاف حسین میر اور تنہا ایاز سمیت دیگر افراد نےمرحوم کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔تیسرے روز بھی مرحوم کے گھر پر تعزیت پرسی کرنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مرحوم کا رسم چہارم آج یعنی 15 مارچ 2023 کو کاکاپورہ میں انجام دیا جارہا ہے۔