مینیجر دیپک بھان نے بینک کی زنانہ ملازمین کے ہمراہ زنانہ صارفین سے کیک کٹوا کر اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری :- مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں جموں کشمیر بینک کی مین برانچ میں بینک مینیجر دیپک بھان کی زیرِسرپرستی عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے ایک خاص پروگرام کا اہتمام کیا جس میں بینک کی زنانہ ملازمین کے ہمراہ زنانہ صارفین سے ایک کیک کٹوا کر انکے ساتھ اس دن کو مناتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ نسواں عالم میں خواتین کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے ۔
یاد رہے کہ عالمی یومِ نسواں دنیا بھر میں رنگ، نسل، قوم، ملک اور مذہب سے بالاتر ہو کر منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا بھر کی خواتین اپنی معاشرتی کاوشوں، حقوق کے لیے جدوجہد، مساوات کے لیے کوششوں اور مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں کارکردگی کا اظہار کرتی ہیں۔ ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ بھی کہ تمام معاشرہ میں صنفی بنیادوں کو موجود امتیاز کے خاتمے اور تمام شعبہ ہائے جات میں مساوی مواقع کے لیے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔