عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے پونچھ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ۔ 73

عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے پونچھ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ۔

ہندوستانی فوج کے 93 انفنٹری بریگیڈ نے ضلع انتظامیہ پونچھ کے تعاون سے کیا اہتمام۔

پونچھ/ندائے کشمیر /ماجد چوہدری :- مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص کے ڈونگس علاقے میں عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے ہندوستانی فوج کے 93 انفنٹری بریگیڈ کی جانب سے ضلع انتظامیہ پونچھ و بالخصوص چیف میڈیکل آفیسر پونچھ کے تعاون سے ایک مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا جس میں عوام و بالخصوص ہندوستانی فوج سے سبکدوش ملازمین و انکے اہلِ خانہ کے افراد کا مفت میڈیکل چیک اپ کر انہیں مفت دوائیاں بھی دستیاب کروائیں۔
اس موقع پر ہندوستانی فوج سے سبکدوش ملازمین کی خواتین کو کیمپ میں خاص ترجیح دی گئی کیونکہ اس کیمپ کا مقصد عالمی یوم نسواں منانا تھا جہاں خواتین کے طبی مسائل پر خاص غور کرتے ہوئے آرمی کی زنانہ ڈاکٹر نے انکا چیک اپ کر انہیں مفت ادویات مہیا کروائیں اور عالمی یومِ نسواں کو منانے کا پیغام بھی عام کیا ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں