آیوش یونٹ پلوامہ ہسپتال میں گورنمنٹ نے مفت سہولیات دستیاب رکھی ہیں/ ڈاکٹر الطاف شاہ
پلوامہ/ تنہا ایاز / وادی کشمیر میں لوگوں کا رجحان پھر سے یونانی طرز علاج کی طرف بڑھ رہا ہے.ضلع پلوامہ کا سب سے بڑا اور جدید آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں ہے جس میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں مریضوں کا تسلی بخش علاج سے کیا جاتا ہے۔اور روزانہ دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ علاج ومعالجہ کیلئے آتے ہیں
۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل آفیسر آیوش یونٹ ڈسڑکٹ ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران وادی کشمیر میں لوگ پھر سے قدیم یونانی طرز علاج کی طرف راغب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا جوڑوں ، گردے کی پتھری، جلد کی بیماریوں اور دیگر مرض میں مبتلا مریض پھر سے یونانی علاج کو ترجیحی دے رہے ہیں۔ڈاکٹر الطاف حسین نے مزید کہا کہ آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں گورنمنٹ نے مفت سہولیات دستیاب رکھی ہے
یہاں مختلف تھرپیز therapies کے ذریعے بھی علاج و معالجہ کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی سارھ مریضوں میں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ایسے مریض جو ہڈیوں، کمر درد اور skin امراض میں مبتلا ہے۔
آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں ایسے مریضوں کا علاج تسلی بخش سے کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ آیوش یونٹ میں ابھی تک ہزاروں مریض یونانی ادویات سے شفیاب ہوچکے ہیں۔