hunar say rooz gar 74

” ہُنر سے روزگار ” کے موضوع پر نہرو یووا کیندر پونچھ کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے نے اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پونچھ/ندائےکشمیر/ماجد چوہدری:- مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص کے آئی ٹی آئی پونچھ میں نہرو یووا کیندر پونچھ کی جانب سے ” ہنر سے روزگار ” کے موضوع پر ایک خاص پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کے لیے ہُنر کے استعمال کرنے اور ہُنر کے ذریعے روزگار پیدا کر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے متعلق بیدار کیا گیا ۔
مقررین نے پروگرام میں شریک بیروزگار نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے مثالوں کے ساتھ بتایا کہ وہ کس طرح اپنے ہُنر کا استعمال کر کے روزگار حاصل کر سکتے ہیں اور مزید نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں بیروزگار نوجوانوں نے شرکت اختیار کر مقررین کو سماعت کیا ۔
پروگرام میں نہرو یووا کیندر پونچھ کے اعلی عہدیداران کے علاوہ آئی ٹی آئی کے ملازمین جو نوجوانوں کو ہُنر کی تربیت فراہم کرتے ہیں نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کو ہنر سے روزگار حاصل کرنے کی ترغیب دی تاکہ وہ کسی کے ملازم نہیں بلکہ مالک بن کر دوسروں کا ملازمت فراہم کریں اور اپنا نام اور اپنے والدین کا نام روشن کریں ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں