ماہر تعلیم غلام حسن طالب کی کتاب “ارض کشمیر میں ظہور اسلام “کی رسم رونمائی
پلوامہ/ تنہا ایاز/ نیوہ پلوامہ میں سوچھ کرال میموریل سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران نامور ماہر تعلیم غلام حسن طالب کی کتاب “ارض کشمیر میں ظہور اسلام “کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے نیوہ علاقے میں حضرت سلطان فخرالدین صاحب ؒ کے آستان عالیہ پر سوچھ کرال میموریل سوسائٹی برائے فروغ زبان و ادب کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی شاعروں ,ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ محمد ایوب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایوان صدارت میں ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز، سابقہ امام و خطیب جامع مسجد وشبک پلوامہ کے علاوہ دیگر مذہبی اور سماجی شخصیات موجود رہے .تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر گلزار وانی نے خطبہ استقبال کیا
پیش کر کے مہمانوں استقبال کیا۔تقریب کی پہلی نشست میں نیوہ پلوامہ کے نامور ماہر تعلیم کالم نگار اور محقق غلام حسن طالب کی کتاب “ارض کشمیر میں ظہور اسلام “کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب سے کئی شخصیات نے خطاب کیا۔اس موقع پر ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز کی عزت افزائی بھی کی گئی۔تقریب کی دوسری نشست میں ایک نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس نامور شاعر فیاض دلگیر، عبدالغنی عاجز کشمیری، شمس سلیم کے علاوہ دیگر کئی شعرا نے شرکت کی۔