"رحمتِ عالم کانفرنس" میں شرکت کی علماء اہلِ سنّت کی پونچھ کی عوام کو خصوصی دعوت 123

“رحمتِ عالم کانفرنس” میں شرکت کی علماء اہلِ سنّت کی پونچھ کی عوام کو خصوصی دعوت

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں علماءِ اہلِ سنت کے مرکزی ادارے جامعہ انوار العلوم میں سالانہ جلسہ و دستاربندی کے حوالے سے عوام تک پیغام پہنچانے کے لیے مہتمم ادارہ جامعہ انوار العلوم حافظ عبدالمجید مدنی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر عوام کو جلسہ و دستاربندی بنام ” رحمتِ عالم کانفرنس” میں شرکت کے لیے جموں کشمیر و بالخصوص پونچھ کی عوام کو خصوصی دعوت دی ہے۔
انہوں نے، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں امسال مدرسے سے فارغین کی دستاربندی کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بارش بھی ہوئی تو بھی احاطہ جامعہ انوار العلوم میں اس کے لیے خاص انتظامات کئے جائیں گے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ انہوں نے کہا کہ اسکے ساتھ ہی جلسہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام رہے گا جبکہ رات قیام کرنے والے طلباء کے ورثاء کے لیے عشانہ و رہائش کا بھی انتظام رہے گا۔
انہوں نے لوگوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 مارچ بروز ہفتہ صبح 9 بجے جامعہ انوار العلوم میں پہنچ کر جلسہ کی رونق کو دو بالا کریں اور علماءِ کرام کے بیانات کو سماعت کرتے ہوئے طلباء کے حوصلوں کو بلند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں