جب تک سرکار ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی تب تک ہڑتال جاری رہے گی : بشارت نقوی
ماجد چوہدری
پونچھ/یکم مارچ ۲۰۲۳/ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جموں کشمیر پٹوار ایسوسیئیشن کے بینر تلے پورے جموں کشمیر کی طرح پونچھ میں بھی اپنے جائز مطالبات کو لیکر ہڑتال شروع کر دی ہے اور کہا کہ جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پٹوار ایسوسیئیشن پونچھ کے صدر بشارت نقوی نے بتایا کہ انہوں نے ماضی قریب میں اپنے جائز مطالبات کو لیکر ٹوکن سٹرائک کی تھی تاکہ سرکار پٹواریوں کے مسائل کا ازالہ کرے لیکن کافی وقت گزرنے کے باوجود انکے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ انکے مسائل میں گریڈ پے میں اضافہ، نئے پٹوار حلقے قائم کرنے ، نائبتوں میں گرداوروں کی تعیناتی جیسے جائز مطالبات شامل ہیں جنہیں سرکار نے پہلے بھی پورا کرنے کی یقین دہانیاں کرائیں تھیں لیکن پوری نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بذریعہ ڈپٹی کمشنر پونچھ و میڈیا سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ انکے جائز مطالبات کو پورا کیا ورنہ یہ ہڑتال جاری رہے گی ۔