ضلع سپورٹس افسر پلوامہ کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب 40

ضلع سپورٹس افسر پلوامہ کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

بڑی تعداد میں ملازمین اور کھلاڑیوں کی شرکت

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع سپورٹس افسر پلوامہ سید نورالحق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس میں 40 سال خدمت انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں ان کے سبکدوشی پر محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے سبکدوش ہونے والے سپورٹس افسر کی کام کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔الوداعی تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے سپورٹس افسر سید نورالحق کو عزت و احترام اور باوقار طریقے سے رخصت کیا گیا۔سید نورالحق نے محکمہ سپورٹس کے تمام ملازمین ،دوستوں اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں کئی شخصیات کے علاوہ مختلف زونوں سے بڑی تعداد میں ملازموں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں