والدین اور اساتذہ بچوں پر دھیان دیں 31

پلوامہ میں بینک گارڈ کی ہلاکت کے 72گھنٹوں میں ہی

اس واقعے میں ملوث جنگجو کو ہلاک کیا گیا جو پولیس کیلئے بڑی کامیابی ہے/ اے ڈی جی پی

سرینگر/28فروری//اے ڈی جی پی وجے کمار نے بتایا ہے کہ پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث ملیٹنٹ اونتی پورہ میں مارا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کیلئے یہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے کیوں کہ محض 27گھنٹوں کے اندر اندر ہی بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث جنگجو ہلاک کیاگیا۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ میں منگل کے روز ایک تصادم میں جو جنگجو جاں بحق کئے گئے ان میں سے سے ایک بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔اس جھڑپ میں مارے گئے جنگجوئوں کے حوالے سے کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پدگام پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ عاقب مشتاق نے پہلے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں ٹی آر ایف نامی ممنوع تنظیم میں شامل ہوا۔اے ڈی جی پی نے کہاہے کہ پولیس وادی کشمیر میں اقلیتی طبقہ کے ہر فرد کو بہتر حفاظت فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں جہاں پر کشمیری پنڈت مقیم ہیں ان علاقوں میں حفاظتی دستوں کی مزید تعیناتی کے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اے ڈی جی پی نے پلوامہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوںنے کشمیری پنڈت بینک گارڈ کی ہلاکت کے بعد علاقے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے اس موقعے پر پولیس افسران پر زور کیا کہ وہ اقلیتی طبقہ کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں