ضلع سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہے 118

ضلع سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہے

مذکورہ افسر کی کھیل کھود کو فروغ دینے کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔/ مقامی کھلاڑی

پلوامہ/تنہا ایاز/ ضلع سپورٹس افسر پلوامہ نورالحق محکمہ سپورٹس میں 40 سال سے خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ادھر مقامی کھلاڑیوں اور محکمہ سپورٹس کے ملازمین نے بتایا کہ مذکور افسر کی ضلع پلوامہ میں کھیل کھود کو فروغ دینے کے اقدامات اور گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ سید نورالحق ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔پلوامہ کے کئی کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں نورالحق ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جس نے پلوامہ ضلع میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں ہمیشہ اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کئے ہیں۔پلوامہ کے نامور سپورٹس پرموٹر مرتضی رحیم نے بتایا کہ پلوامہ میں کھیلوں کو فروغ دینے میں سپورٹس افسر نورالحق نے جس لگن کے ساتھ اپنے خدمات انجام دئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ اس دوران کامران ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی پلوامہ کے چیرمین کامران خورشید نے سبکدوش ہونے والے سپورٹس افسر نورالحق کو ایک محنتی افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور ان کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے میں مذکور افسر کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔الیکٹریکل ایمپلائز یونین پلوامہ اور شوپیان کے پریزیڈنٹ میر امتیاز نے مذکورہ افسر کی کارکردگی کو کافی سراہا۔ ادھر ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ کے کپتان منجیت پال نے بتایا کہ سپورٹس افسر نورالحق نے ہی معذور کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کے حوالے اقدامات اٹھائے اور کئی ٹورنامنٹس منعقد کرائے۔جس میں جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔ نامور سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے نورالحق کے کام کاج کی سراہنا کرتے ہوئی کہا کہ انہوں نے سپورٹس کی ترقی کیلئے جس طرح سے اپنے فرائض انجام دئے ہیں اْن کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔جڈورہ پلوامہ کے نامور سماجی کارکن محمد الطاف جڈورہ نے بتایا کہ ضلع سپورٹس افسر نورالحق نے پلوامہ میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں نمایاں کارکردگی دکھا کر یہاں یو ٹی لیول کے بڑے بڑے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کروائے۔ ضلع سپورٹس افسر کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں