یوپی میں کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں دھماکے سے جموں و کشمیر کے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی 94

یوپی میں کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں دھماکے سے جموں و کشمیر کے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی

مانیٹرنگ نیوز/اترپردیش میں میرٹھ کے دورالا علاقے میں جمعہ کو کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں کمپریسر پھٹنے سے جموں و کشمیر کے کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکا دوپہر کے وقت ہوا اور جائے وقوعہ پر کم از کم 25 کارکن موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں میں سے 7 کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔مرنے والوں کی شناخت بلونت، بلدیو، بلبیر سنگھ، ست پال، رمیش لال، کالو، سبھی ادھم پور کے رہنے والے اور رامبن کے ہوشیور سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں