جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی ایڈوکیٹ محمد زمان نے سخت الفاظ میں کی مذمت 39

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی ایڈوکیٹ محمد زمان نے سخت الفاظ میں کی مذمت

لیفٹیننٹ گورنر سے نوٹیفکیشن پر نظرِ ثانی کر واپس لینے کا کیا مطالبہ

 

ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

 

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص کی ضلع عدالت کے احاطے میں سینئر وکیل و پیر پنجال ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین محمد زمان نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر جموں کشمیر میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جموں کشمیر کی عوام جو معاشی طور پر کمزور ہے پر ظلم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں سرکاری اراضیوں سے بے دخلی کے سرکاری فرمان پر مرکزی وزیرِ داخلہ کی دخل اندازی کے بعد جس طرح سے اراضیوں سے قبضہ ہٹانے کے نام پر پیلے پنجے پر جس طرح سے روک فی الحال کے لیے لگی ہے وہ بہت ہی اچھا قدم ہے لیکن اس کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس لگائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام میں خوف پیدا کردیا یہ غلط ہے۔
انہوں نے مرکزی سرکار و بالخصوص مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم صادر کریں کیونکہ جموں کشمیر کی عوام کا باقی ریاستوں یا مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں کی عوام نے طویل عرصے تک ملیٹینسی کی مار جھیلی ہے اور یہاں کی عوام معاشی طور پر بھی کمزور ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں