انوار العلوم میں دستار بندی و شبِ قدر سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا
پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں جماعت اہلِ سنت کے صدر مقام پر علماء اہلِ سنت کی جانب سے قائدِ اہلِ سنت و مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی فاروق حسین مصباحی کی زیرِ صدارت ایک جائزہ اجلاس منعقد کر جامعہ انوار العلوم میں سالانہ دستاربندی و شبِ قدر کی مبارک شب کو منانے کو لیکر علماء کرام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتظامات کے متعلق جائزہ لیا گیا۔
مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد علماء کرام نے مفتی فاروق حسین مصباحی کی زیرِ صدارت ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ امسال شبِ قدر کے موقع پر مرکزی عید گاہ پونچھ میں جامع بیداری تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پوری شب عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے لیے انہوں نے اہلِ اسلام سے اپیل کی ہیکہ وہ کثیر تعداد میں اُس شب کو مرکزی عید گاہ پونچھ کا رخ کریں اور علماء کرام سے اس شب سے متعلق شرعی احکامات و اس شب کی عظمت کے بارے میں مقررین کو سماعت کریں جو قرآن و احادیث کی روشنی میں شرکاء کو شب کی فضیلت و اس شب میں کی جانے والی عبادات کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے جامعہ انوار العلوم میں دستاربندی سے متعلق فیصلہ لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ 4 مارچ کو جامعہ انوار العلوم میں عظیم الشان دستاربندی کی تقریب میں شرکت اختیار کر مقررین کو سماعت کریں اور فارغین کی حوصلہ افزائی کریں۔