میونسپل کونسل پونچھ نے 6 دوکانوں کی نیلامی عمل میں لائی 64

میونسپل کونسل پونچھ نے 6 دوکانوں کی نیلامی عمل میں لائی

کاغذی کاروائی و دیگر لوازمات کے بعد دوکانیں سپرد کی جائیں گیں/ میونسپل کونسل

 

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص کی میونسپل کونسل پونچھ ایڈوکیٹ سنیل شرما کی زیرِ صدارت و چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ میونسپلٹی پونچھ وریندر پال سنگھ کی زیرِسرپرستی 6 دوکانوں کی نیلامی عمل میں لائی گئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کر بولی لگائی جبکہ بیس لاکھ روپے گورنمنٹ ریٹ تھا جبکہ سب سے اونچی بولی لگانے والے 6 افراد کو منتخب کیا گیا ۔
بولی بیس لاکھ سے شروع ہو کر بیس لاکھ دو ہزار، تین ہزار، نو ہزار سے تجاوز کرتی گئی اور سب سے اونچی بولی لگانے والے افراد کو منتخب کیا گیا جن کے متعلق بتایا گیا کہ اب کاغذوں کی جانچ پڑتال و دیگر لوازمات کو پورا کرنے کے بعد قواعد و ضوابط کے تحت دوکانیں انکے حوالے کی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں