اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کمشنر پونچھ طارق محمود کی زیرِ صدارت تربیتی اجلاس منعقد 71

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کمشنر پونچھ طارق محمود کی زیرِ صدارت تربیتی اجلاس منعقد

سی ڈی پی او کی زیرِ سرپرستی آنگن وادی ورکرز و ہیلپرز کو دی گئی تربیت

 

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے ڈاک بنگلو پونچھ میں فوڈ سیفٹی کمشنر جموں و کشمیر شکیل الرحمٰن کی ہدایت پر باقی اضلاع کی طرح پونچھ ضلع میں بھی اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِ صدارت ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا جس میں سی ڈی پی او کی زیرِ سرپرستی آنگن وادی ورکرز و ہیلپرز کو خوراک و صحت مند غذا کے متعلق بیدار کیا گیا تاکہ وہ آنگن وادی سینٹرز میں بچوں کو دیئے جانے والے راشن کی معیاد و معیار کو جانچ سکیں تاکہ بچوں کو اعلی قسم کی غذا دی جا سکے جس سے بچے صحت مند و تندرست رہیں۔
اس تربیتی پروگرام میں تربیت فراہم کرنے والے فوڈ سیفٹی آفیسر ظفر میر و رئیس ملک تھے جنہوں نے اس سے قبل بھی ضلع کے کئی علاقوں میں تربیتی کیمپوں کا اہتمام کر آنگن وادی ورکرز و اسکول میں کھانا پکانے والی ورکرز کو تربیت فراہم کر ان میں جانچ پرکھ کا شعور پیدا کیا اور آج ڈاک بنگلو پونچھ میں کئی ورکران کو تربیت فراہم کر انہیں بیدار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں