این ایس ایس یونٹ ہائی سکول کنوئیاں پونچھ کے زیرِ اہتمام کیمپس صفائی مہم چلائی گئی 56

این ایس ایس یونٹ ہائی سکول کنوئیاں پونچھ کے زیرِ اہتمام کیمپس صفائی مہم چلائی گئی

کثیر تعداد میں رضاکاروں نے اس مہم میں حصہ لیکر صفائی کرتے ہوئے سوچھتا کا پیغام عام کیا

پونچھ /ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے گورنمنٹ ہائی اسکول کنوئیاں میں این ایس ایس پروگرام آفیسر اور این ایس ایس رضاکاروں کی طرف سے ایک عظیم الشان کلین کیمپس مہم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران اسکول کے اطراف کے تمام راستوں، اسکول کے گراؤنڈ اور عمارت، قریبی قبرستان اور کمیونٹی کے پانی کے چشمے کو صاف کیا گیا۔ ہائی سکول کنوئیاں کے تمام سٹاف ممبران نے بھی اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس سماجی خدمت مہم کے دوران این ایس ایس کے پروگرام آفیسر فیاض علی نے اسکول کی تعلیم میں این ایس ایس کے کردار اور طلباء کے لیے اس کی اہمیت پر مختصراً گفتگو کی۔ علاقہ کے مکینوں نے ہائی سکول کنوئیاں کے این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا کیونکہ سکول کے آس پاس کے تمام پیدل چلنے والے راستے اچھی حالت میں نہیں تھے ۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے نہ صرف ان راستوں کو صاف ستھرا بنایا بلکہ جہاں کہیں بھی ضروری تھا اس کی مرمت بھی کی۔ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کنوئیاں گلزار میر نے بھی رضاکاروں اور پروگرام آفیسر این ایس ایس یونٹ کو سراہا۔ انہوں نے اس مہم میں موجود طلباء، عملہ اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کی عادت بنائیں۔ اسکول نے رضاکاروں کو ریفریشمنٹ بھی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں