دودھ گنگا علاقے میں رہائشوں کو نوٹس ارسال کرنا انتہائی افسوسناک 53

دودھ گنگا علاقے میں رہائشوں کو نوٹس ارسال کرنا انتہائی افسوسناک

غریب عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے ہمیشہ لڑوں گا / حنیف بٹ

سرینگر /14فروری

دودھ گنگا علاقے میں رہائشوں کو نوٹس ارسال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارپوریٹر وارڈ 20محمد حنیف بٹ نے کہا کہ وہ غریب عوام کی فلاح و بہودی اور ان کے رہائشی مکانوں کو بچانے کیلئے کوئی بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ علاقے میں انہدامی احکامات صادر کرنے سے پہلے حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ ان غریب لوگوں کی باز آبادی کاری کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں جبکہ ساتھ ہی تمام شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنا چاہئے تھا تاہم سرینگر میونسپل کارپوریشن نے اپنی من مانی کرتے ہوئے ان کو نوٹس ارسال کئے جو کہ غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے اور ایسی کسی بھی نا انضافی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ محمد حنیف بٹ نے مزید کہا کہ وہ ان غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایسی کسی بھی کارروئی کو ہونے نہیں دیں گے جو ان غریب عوام کے حق میں نہ ہو اور وہ ان کے حق کے کیلئے ہمیشہ لڑیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں