لسانہ اپر سنیر میں عوام کے لیے تعمیر سب سینٹر یہاں کی عوام کے ساتھ دھوکہ و بھدا مذاق۔ 50

لسانہ اپر سنیر میں عوام کے لیے تعمیر سب سینٹر یہاں کی عوام کے ساتھ دھوکہ و بھدا مذاق۔

علاقے کی عوام کا انتظامیہ سے کئی بار شکایت کا دعوٰی، زمینی سطح پر کوئی ہلچل نہیں ۔

۱۴ فروری ۲۰۲۳

شاہنواز بانڈے

سرنکوٹ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے بلاک لسانہ کے لسانہ اپر سنیر میں محکمہ صحت کی جانب سے سب سینٹر قائم کرنے کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا ہے ۔
وہاں کے ایک مقامی شخص سجاد لسانوی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں لسانہ اپر سنیر میں محکمہ صحت کے سب سینٹر کی عمارت تعمیر کی گئی تھی لیکن وہ ابھی تک ادھوری ہے جس کو لگ بھگ 6 سال سے اوپر ہوچکے ہیں لیکن نہ سب سینٹر فعال ہوا ، نہ ہی عمارت کا دیگر کام مکمل ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی مریض بیمار ہو یا پھر کوئی حادثہ پیش آجائے تو وقت پر علاج و معالجہ نہ ملنے پر مریض یا کوئی زخمی شخص سب ضلع اہسپتال یا ضلع اہسپتال پہنچنے تک دم توڑ جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ یہاں کی عوام کے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکہ ہے اور انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت و علاقے کے لیڈران کی جانب سے عوام کے ساتھ ایک بھدا مذاق ہے ۔
سجاد نے بت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں