سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک راجندر کمار شرما کاشیو کھوڑی مندر کا اچانک دورہ 57

سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک راجندر کمار شرما کاشیو کھوڑی مندر کا اچانک دورہ

مہا شیوراتری سے قبل مندر میں زائرین کے لیے پانی کے معقول بندوبست کی ملازمین کو دی ہدایت

 

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

 

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص کے شیو کھوڑی مندر میں مہا شیوراتری سے قبل مندر و مندر تک پہنچانے والے راستے پر پینے کے پانی کے انتظامات کی جانچ پڑتال کے لیے سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک راجندر کمار نے اچانک مندر کا دورہ کیا اور راستے سے مندر تک پانی کی سپلائی و نلوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ اے ای جل شکتی عاشق حسین بھی موجود رہے جنہوں نے ملازمین سے مہا شیوراتری سے قبل پانی کی سپلائی کی بحالی و دیگر مرمت کے کاموں کی جانکاری طلب کر سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک راجندر کمار کو دی جن پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ مہا شیوراتری سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کر مندر و مندر تک پہنچانے والے راستوں پر نصب نلوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ اس عظیم الشان تہوار پر زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یاد رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی پونچھ کے شیو کھوڑی مندر میں مہا شیوراتری کے موقع پر بڑی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ درشن کے لیے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں