مہا شیوراتری سے قبل ضلع انتظامیہ نے انتظامات کو دی ختمی شکل 31

مہا شیوراتری سے قبل ضلع انتظامیہ نے انتظامات کو دی ختمی شکل

محکمہ میونسپلٹی، بجلی، جل شکتی کے ملازمین پیش پیش، مندر کمیٹی کے پردھان نے کی ستائش

 

پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

 

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں شیو کھوڑی مندر میں ہر سال منائے جانے والے مہا شیوراتری کے تہوار سے قبل ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دی۔
اس دوران محکمہ میونسپلٹی، محکمہ بجلی، محکمہ جل شکتی، محکمہ لوک نرمان بھون کے ملازمین پیش پیش نظر آئے۔
شیو کھوڑی مندر کے پردھان نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ میونسپلٹی کے صفائی ملازمین، الیکٹریشن ، محکمہ جل شکتی کے ملازمین، محکمہ لوک نرمان بھون و دیگر محکموں کے کام کی ستائش کی۔
اسی دوران محکمہ میونسپلٹی کے عارضی ملازمین پیش پیش نظر آئے جبکہ سرکار نے انکی نوکریوں کی مستقلی کے بارے میں آج تک کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔
محکمہ میونسپلٹی میں تعینات الیکٹریشن جو کہ عارضی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں 60 فُٹ کی اونچائی پر اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر کام کرتے نظر آئے ۔
عارضی ملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی نوکریوں کے مستقلی کے بارے میں غور کریں تاکہ انکے اہل و عیال کا گزر بسر ہوپائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں