پونچھ پٹوار ایسوسی ایشن کی کام چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، "پٹوار ہے تو سرکار ہے کا نعرے بلند" 96

پونچھ پٹوار ایسوسی ایشن کی کام چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، “پٹوار ہے تو سرکار ہے کا نعرے بلند”

ایل جی انتظامیہ سے مانگیں پوری کرنے کا مطالبہ، نہ ہونے پر ہڑتال جاری رکھنے کا انتباہ

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں پٹوار حلقہ پونچھ کے باہر پٹوار ایسوسیئیشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری رہی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکار کے سامنے پہلے بھی مطالبات رکھے تھے جنہیں سرکار نے پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی ان معاملات کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں پٹواریوں کے ساتھ ہر دہانے پر نا انصافیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پٹواریوں کی جو خالی آسامیاں پُر کی جارہی ہیں انکے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رہی اور انہیں گریڈ پے 2400 روپے دیا جاتا ہے جبکہ سیکنڈ گریڈ ٹیچر کا گریڈ پے 2800 روپے ہے ۔ انہوں نے اس کے علاوہ بھی کئی مسائل بتائے اور انہیں سرکار کی جانب بارہا ہڑتالوں کے باوجود پورا نہ کرنے کی بات کہی گئی جبکہ ہر بار ان مسائل کو پورا کرنے کی یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ انکے گریڈ پے میں اضافہ کیا جائے، تحصیل میں نئے پٹوار خانوں کو قائم کیا جائے ، نئی بھرتی سے قبل پٹواریوں کی پروموشن سے خالی جگہوں کو پُر کیا جائے اور دیگر جتنے بھی مسائل ہیں جو تحریری طور پر پہلے بھی سرکار کو پٹوار ایسوسیئیشن کی جانب سے سونپے جا چکے ہیں ان کو جلد پورا کیا جائے ورنہ کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی جس سے محکمہ مال کا کام کاج متاثر رہے گا کیونکہ انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ” پٹوار ہے تو سرکار ہے ” ۔
انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بنی تنظیم کے سربراہان جن میں الحاج بشیر احمد خاکی و ایڈوکیٹ محمد زمان شامل ہیں نے پٹوار ایسوسیئیشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سرکار سے انکی مانگیں پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں