پل کا کام مکمل لیکن پل تک پہنچانے والی سڑک نامکمل ۔ 85

پل کا کام مکمل لیکن پل تک پہنچانے والی سڑک نامکمل ۔

دیگوار ملدیالاں کی عوام، سرپنچ، وکلاء و سماجی کارکنان نے کیا برہمی کا اظہار ۔
۰۹ فروری ۲۰۲۳ماجد چوہدری پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر نو تعمیر دلان پُل گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہے جس سے براہ راست سات پنچایتوں کی عوام کو فائدہ ہوگا اور سبھی پنچایتیں عین سرحد کے قریب ہیں جہاں کی عوام دہائیوں سے رابطہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے منقطع ہو گئے تھے لیکن جب 2014 کے تباہ کن سیلاب میں عارضی تعمیر پُل بہہ گیا تو عوام کو مزید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا جس کے بعد 2022 میں نیا پُل تعمیر کیا گیا جس کا افتتاح بقول عوام ہوچکا ہے لیکن افسوس کہ دیگوار ملدیالاں سے جو سڑک اس پل تک پہنچانے کا کام کرتی ہے وہ ابھی تک نامکمل ہے۔ آج بھی لوگ پل تک آنے کے لیے پیدل ہی آتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے اس پُل کو بنانے والی کمپنی پر سوال اٹھائے تھے اور انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات لائی تھی کہ کمپنی والے ادھورا کام چھوڑ گئے ہیں جبکہ اس کے بعد حالیہ دنوں میں ہلکی سی بارش سے اس پُل کے ساتھ تعمیر ادھوری سڑک کے گردونواح لگے حفاظتی دیوار بندی گر گئی جس کے بعد میڈیا میں بھی اس کی گونج سنائی دی لیکن ابھی تک کمپنی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔اس ضمن میں دیگوار ملدیالاں کے سرپنچ کی زیرِ صدارت، عوام، وکلاء و سماجی کارکنان نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس کمپنی کے کام کی جانچ پڑتال کروائیں اور ادھوری سڑک کو مکمل کرنے کا کام کریں تاکہ صحیح معنوں میں اس پُل سے عوام مستفید ہو پائے۔علاوہ ازیں سرپنچ پرویندر سنگھ، ایڈووکیٹ راجہ عباس خان ، ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ و دیگر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کر اس کو جوڑنے والی سڑک کو سات دن کے اندر بنوائیں نہیں تو عوام سڑکوں پر نکلے گی جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں