پلوامہ میں نقلی بندوق بردار گرفتار 71

پلوامہ میں نقلی بندوق بردار گرفتار

سرینگر/7فروری / پلوامہ پولیس نے ایک نقلی بندوق بردار کو گرفتارکیا جوکہ نقلی بندوق دیکھا کر پیسے و دیگر اشاعہ کی مانگ کررہا تھا۔ تھانہ پولیس راجپورہ پلوامہ کو ایک شخص کی طرف سے تحریری درخواست موصول ہوئی جس میں بتایا گیا وہ اپنے کلینک سے گھر جارہا تھا اورکسی نامعلوم شخص نے اسے روکا اور اس ہتھیار دیکھاکر ڈرایا دھمکاکر مذکورہ سے ایک پرس جس میں نقدی 3300 ور موبائل فون لے کرموقع سے فرار ہوگیا۔اس اطلاع کے موصول ہونے پر تھانہ پولیس راجپورہ نے کیس زیر ایف آئی آرنمبر8/2023 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دیکر تفتیشی کاروائی شرو ع کی۔تفتیش کے دوران متعد د افراد کو پکڑا گیا جن میں سے ایک کی شناخت عادل احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن بلوکے طور ہوئی ہے۔ جس سے پیشہ ورانہ طو ر پر پوچھ گچھ کی گئی جس نے انکشاف کیا کہ اس نے نقلی پستول کے ذریعے جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ مذکورہ کے انکشاف پر پولیس نے دو نقلی پستول ، پرس تین عدد، ریڈمی موبائیل فون ایک عدد، نقدی 3330 ، اے ٹی ایم جے کے بینک ایک عدد، ادھار کارڈ ، ایس بی آئی اے ٹی ایم کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پین کارڈ ، الکیشن کارڈ ، درخواست دہندہ کا جیو سم کارڈ کے علاوہ وچر بھی بر آمد ہوا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپ کے علاقے میں اگر اس طرح کی کوئی واردات ہوتو فوراََ متعلقہ پولیس یونٹ کے ساتھ شئیر کریں تاکہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں