ریگل چوک میں غیر مقامی باشندہ پستول سمیت گرفتار 59

کولگام اور گاندربل پولیس کی کارروائی

3منشیات فروش گرفتار،نشہ آورمادہ برآمد

سری نگر:۷، فروری:سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، کولگام اور گاندربل پولیس نے3منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔جے کے این ایس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے بونیگام قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ بعمل لائی دوران چیکنگ2 منشیات فرشوں کو گرفتارکیا ، جن کی شناخت منصور علی نجار ولد علی محمد نجار اور بلال احمد وگے ولد عبدالرحمان وگے ساکنان ویسو قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ جن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر12/2023قانون کے متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران سماج سے منشیات کو ختم کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن کنگن کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔کنگن پولیس نے چنیز کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو وسان سے کنگن کی طرف آتے دیکھا، جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس پارٹی نے اسے پکڑ لیااا۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے نشہ آور چیز برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کی شناخت فاروق احمد خان ولد نور محمد خان ولد بیلا وسان کے طور پرہوئی ہے۔اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 15/2023 پولیس تھانہ کنگن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں