نقلی سکوں کا دھندہ کرنے والا گرفتار، 9.46 لاکھ کے سکے برآمد 83

نقلی سکوں کا دھندہ کرنے والا گرفتار، 9.46 لاکھ کے سکے برآمد

پانچ روپے ، دس اور بیس روپے کے نقلی سکے ملک بھر میں پھیلائے جارہے تھے

سرینگر/06جنوری//دس ، پانچ اور 20روپے کے نقلی سکے بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے اس معاملے میںکئی لوگوں کی گرفتاری عمل میںلائی ہے جو ملک بھر میں نقلی سکوں کا کاروبار کرتے تھے ۔ پولیس نے ابھی تک بیس لاکھ کے نقلی سکے ، خام مال اور فیکٹری کو ضبط کرلیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر میں نقلی سکے بنانے والوں سے سکے لے کر ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سپلائی کرنے والے ایک شخص کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے ملزم کی پہچان جگنیش گالا (42) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کی نشاندہی پر 9.46 لاکھ کے نقلی سکے برآمد کیے ہیں۔بھاری ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے اس نے نقلی سکے سپلائی کرنے والے لوگوں سے سکہ لینا شروع کردیا۔ چونکہ کوئی ان کی جانچ نہیں کرتا تھا، ان کو مارکیٹ میں چلانے میں دقت پیش نہیں آتی تھی۔برآمد سبھی سکے 10-10 روپے کے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے اندر ملزم ممبئی اور اس کے آس پاس کروڑوں روپے کے نقلی سکوں کو ٹھکانے لگا چکا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ چونکہ 10 روپے کے سکے کی قدر بے حد کم رقم ہے اور اس کی جانچ پڑتال بھی کوئی نہیں کرتا، ایسے میں یہ محفوظ دھندہ تھا۔ پولیس پکڑے گئے ملزم سے پوچھ تاچھ کر کے اس کیس کی تفتیش کررہی ہے۔اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر انگیت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے اپریل 2022 میں نقلی سکہ بنا کر ملک بھر میں سپلائی کرنے والی گینگ کا انکشاف کیا تھا۔ پولیس نے سرغنہ نریش کمار کو پکڑا تھا۔ اس کے پاس سے 10-10 روپے کے 10 ہزار سے زیادہ سکے برآمد کیے گئے تھے۔ جس کے بعد چرخی-دادری میں چھاپہ مارتے ہوئے سکے بنانے کی فیکٹری ضبط کی گئی تھی۔پولیس نے وہاں سے چار لوگوں کو گرفتار کرتے ہوئے تقریباً 10.48 لاکھ کے پانچ، 10 اور 20 کے سکے برآمد کیے تھے۔ وہاں سے بھاری مقدار میں خام مال بھی برآمد کیا گیا تھا۔ جانچ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم ملک بھر میں نقلی سکے سپلائی کرتے تھے۔ ممبئی میں جگنیش گالا نامی شخص کو سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے کر جگنیش کی تلاش شروع کی۔ یکم فروری کو ملزم ملاڈ، ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی نشاندہی پر ایک ماروتی ایکو وین سے 9.46 لاکھ روپے کے نقلی سکے برآمد کیے گئے۔ ملزم نے بتایا کہ پہلے وہ بینکوں سے سکے و نوٹ لا کر کاروباریوں کو سپلائی کیا کرتا تھا۔ بھاری ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے اس نے نقلی سکے سپلائی کرنے والے لوگوں سے سکہ لینا شروع کردیا۔ چونکہ کوئی ان کی جانچ نہیں کرتا تھا، ان کو مارکیٹ میں چلانے میں دقت پیش نہیں آتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں