صحافی روز نامہ تسکین داؤد خان کے والد نسبتی کے انتقال پہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر کا اظہارتعزیت ۔ 55

صحافی روز نامہ تسکین داؤد خان کے والد نسبتی کے انتقال پہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر کا اظہارتعزیت

پونچھ کے صحافیوں نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے مرحوم کے حق میں بخشش کی دعائیں کیں۔

ندائے کشمیر/ماجد چودھری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی صحافی برادری جن میں ماجد چوہدری، محمد آمین، سرفراز انجم، امجاز شاہ، شاہنواز بانڈے، شیراز احمد میر ودیگر صحافیوں نے مینڈھر سے سینئر صحافی  روزنامہ تسکین داؤد خان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور متوفی کے حق میں بخشش کی دعائیں کیں۔

اس کے علاوہ مرحوم کی موت پر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم  سب داؤد خان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں طارق خان انقلابی، تعظیم کاظمی، خوشحال بانیاں، سرفراز قادری، تعظیم کاظمی،ایم ایس نازکی،اعجاز احمد کوہلی،سبھاش بالی،وینود دتہ،ویشال بسین،رونی چندن کے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے داؤد خان اور غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم داؤد خان اور غمزدہ کنبے کے ساتھ ہم بھی برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے حق میں بخشش کی دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں