امریکہ اور گجرات کی 2خاتون سیاح فوت 55

اننت ناگ میں دوا فروش کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں نوجوان از جان

سرینگر30جنوری//اننت ناگ میں دوا فروش جانب سے ہائی ڈوز انجکشن دینے کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ یو پی آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں مقامی دوا فروش نے ایک شخص کو ہائی ڈوز انجکشن لگایا جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ عرفان احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن جنگلات منڈی اننت ناگ بیمار پڑ گیا اور اُس کع علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی میڈیکل فروش کے پاس لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ ڈوز کے بغیر ہی دوا فروش نے عرفان کو انجکشن لگایا جس وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا گر چہ اُس کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں جانبرنہ ہو سکا۔ متوفی پیشے کے لحاظ سے ایک پھل فروش تھا اور اُس نے اپنے پیچھے بیوہ ، دختر اور دماغی طور کمزور بہن کو چھوڑا ہے۔ اہل خانہ نے ملوث دوا فروش کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 44/2023زیر دفعہ 304Aآئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملوث دوا فراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں