راہول گاندھی کے لالچوک پر ترنگا لہرانے کا سہر ا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے/ رویندر رینا 58

راہول گاندھی کے لالچوک پر ترنگا لہرانے کا سہر ا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے/ رویندر رینا

سرینگر /29جنوری /بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سرینگر کے تاریخی لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے جنہوں نے وادی میں حالات کو معمول پر لایا ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت جورڑ یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے لالچوک کے تاریخی گھنٹہ گھر پر قومی پرچم لہرایا، پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رریندر رینا نے کہا کہ ’’راہول گاندھی نے لال چوک پر ترنگا لہرایا اور وہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کرنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو شدید دھچکا پہنچایا اور قوم پرست طاقتوں کو مضبوط کیا، راہ ہموار کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے حالات معمول پر لائیں اورخطے میں امن کی واپسی کیلئے راہ ہموار بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ سات دہائیوں کے بیشتر حصے میں ملک پر حکومت کی لیکن اس کے کسی بھی لیڈر نے لال چوک پر ترنگا لہرانے کی ہمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس وقت کے بی جے پی صدر مرلی منوہر جوشی کے ساتھ مل کر اسی مقام پر قومی پرچم لہرایا جب 1990 میں دہشت گردی اپنے عروج پر تھی۔انہوں نے کہا ’’مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی کوششوں سے آج کشمیر میں امن اور معمولات لوٹ آئے ہیں۔ گاندھی لال چوک میں جا کر ترنگا لہرانے میں کامیاب رہے جو ان کی پارٹی کا کوئی بھی رہنما گزشتہ 70 سالوں میں نہیں کر سکا‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں