ہندوستان حملے کی پوری طاقت رکھتا ہے/راجناتھ سنگھ 90

بی جے پی حکومت ملک کی عزت نفس، خود اعتمادی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی / راجناتھ سنگھ

سرینگر /29جنوری / بی جے پی حکومت ملک کی عزت نفس، خود اعتمادی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی کا پھر اعادہ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے کئی سیکورٹی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں تشدد کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہر اس شخص کو منہ توڑ جواب دے گا جو ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دلی میں این سی سی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے کئی سیکورٹی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں جموں و کشمیر کو چھوڑ کر ملک کے باقی حصوں میں ملی ٹنٹ حملے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں تشدد کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہر اس شخص کو منہ توڑ جواب دے گا جو ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرے گا۔کنراج ناتھ سنگھ نے بھی ہندوستان کی سفارتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کی عالمی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا ہندوستان کے نقطہ نظر کو سنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو تقویت دینے کے لیے فیصلے لینے میں تاخیر نہیں کی۔مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عوام کا سارا پیسہ اب عوامی بھلائی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت سے پہلے عوام کا 85 فیصد پیسہ ہوا میں غائب ہو جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں