بھارت جوڈو یاترا: پانتھ چوک سے سے ڈل گیٹ روڈٹریفک کیلئے بند 76

بھارت جوڈو یاترا: پانتھ چوک سے ڈل گیٹ روڈٹریفک کیلئے بند

سرینگر /28جنوری /سرینگر ٹریفک پولیس نے بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ کل سرینگر میں سفر کے دوران کچھ راستوں سے چلنے سے گریز کریں ۔سی این آئی کے مطابق ٹریفک پولیس سرینگر نے بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ اس ضمن میںجاری ایک حکمنامہ کے مطابق پانتھ چوک سے سے ڈل گیٹ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے نوگام نٹی پورہ ، نوگام صنعت نگر اور نوگام حیدر پورہ بائی پاس راستے کا استعمال کریں۔حکم کے مطابق، اس کے علاوہ کونی کھن ڈل گیٹ سے پانتھ چوک کی طرف کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اسی دوران سرینگر میں اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے تمام گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم اے روڈ/ریذیڈنسی روڈ/ایچ ایس ایس /جہانگیر چوک فلائی اوور-رام باغ-نتی پورہ یا باغات-صعنت نگر روٹ استعمال کریں۔ گاڑیوں کو ریڈیو کشمیر، کونہاخان، ڈلگیٹ، ہوٹل للت اور نشاط سے نہروپارک کی طرف اور برین نشاط سے بلیوارڈ-گپکر روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق عام لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں