63

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کانگریس پوری طاقت لگائے گی: راہل گاندھی

نئی دہلی23جنوری: بھارت جوڑو یاترا جموں پہنچ گئی ہے۔ جموں یاترا پہنچنے پر پی ڈی پی سمیت کانگریس کے کارکنان اور عام لوگوں نے یاترا کا والہانہ استقبال کیا۔جموں کے ستواری چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا اسے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھین لیا ہے اور اسے یوٹی میں تقسیم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں