اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر ' فُل ڈریس ریہرسل ' کا اہتمام۔ 58

اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر ‘ فُل ڈریس ریہرسل ‘ کا اہتمام۔

اے ڈی سی پونچھ طاہر مصطفٰے ملک نے پرچم کشائی و سلامی لینے کی رسم ادا کی۔

۲۴ جنوری ۲۰۲۳
ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہر سال کی طرح امسال بھی اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں یومِ جمہوریہ کا جشن منانے کی غرض سے تیاریوں کو ختمی شکل دیتے ہوئے اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ہی ‘ فُل ڈریس ریہرسل ‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی و سلامی لینے کی رسم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک نے انجام دیا۔یاد رہے کہ یومِ جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی جاتی ہے اور ہر سال تقریب کے انعقاد سے قبل تقریب کی تیاریوں کو ختمی شکل دینے کے لیے ‘ فُل ڈریس ریہرسل ‘ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں تمام سلامی دستے و اسکولی بچے پوری وردی میں تقریب سے قبل تقریب کی تیاریوں کو ختمی شکل دینے کے لیے اس آخری تقریب میں حصہ لیتے ہیں تاکہ سب سے بڑی تقریب میں حصہ لینے سے قبل اپنی تیاریوں کا محاسبہ کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں