فلم ’پٹھان کے ‘ریلیز ہونے سے پہلے ہی 20 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت 109

فلم ’پٹھان کے ‘ریلیز ہونے سے پہلے ہی 20 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے نا صرف ہندی بلکہ جنوبی بھارت کے سنیما گھروں میں بھی بلاک بسٹر آغاز کیا ہے۔چار سال بعد شاہ رخ خان یش راج پروڈکشن کی فلم سے دوبارہ بڑے پردے پر رونما ہوئے ہیں۔فلم ریلیز کی تاریخ 25 جنوری ہے لیکن ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج پٹھان کے 20 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوجائیں گے۔آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، جہاں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی جو صبح 6 بجے ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں