48

معروف ادیب شکیل آزاد کو صدمہ

بزم ادب و ثقافت سرینگر کا اظہار رنج

سرینگر/ندائے کشمیرنیوز/بزم ادب و ثقافت سرینگر کی جانب سے معروف ادیب و قلمکار شکیل آزاد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔بزم کے روح رواں میر شفاعت شیدا کی قیادت میں ایک آن لائن تعزیتی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں جناب جی ایم دلشاد، تسکین نقشبندی، جاں نثار کشمیری، خان ایم شفیع، شبنم وترنی، طارق احمد شیرا، عنایت گل، ظریف احمد ظریف وغیرہ شامل تھے۔مجلس میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس عطاء کرے اور سوگواران بالخصوص شکیل آزاد صاحب اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں