قاضی گنڈھ سے اننت ناگ اور اننت ناگ سےپہلگام تک عصر کے بعد ٹریفک کا کوئی پتا نہیں: مسافر پریشان 55

قاضی گنڈھ سے اننت ناگ اور اننت ناگ سےپہلگام تک عصر کے بعد ٹریفک کا کوئی پتا نہیں: مسافر پریشان

سرینگر/21 جنوری:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مضافاتی علاقوں جن میں قاضی گنڈ سے اننت ناگ، اننت ناگ سے پہلگام، ویری ناگ ، کولگام، اننت ناگ سے سرینگر، اونتی پورہ، یاری پورہ ودیگر کیلئے دوپہر کے بعد ہی مسافر گاڑیوں کا ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کے نتیجے مسافر طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈ یا کے نمائندے امان ملک کے مطابق شدید سردیوں میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مضافاتی علاقوں کیلئے مسافر گاڑیاں دوپہر کے بعد ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کی وجہ سے اننت ناگ و دیگر جگہوں سے اپنے اپنی منزلوں کی طرف جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اننت ناگ سے مختلف علاقوں تک چلنے والی سومواور تویرا گاڑیاں دوپہر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے اور سڑکوں پر مجبور مسافر اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کیلئے مجبوراً آٹو ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر پڑجاتے ہیں اس طرح سے آٹو ڈرائیور ان مجبور مسافروں کو من مانی کرایہ دینے پر مجبور کرتے ہیں۔ مسافروں کے مطابق موسم سرمائ جب موسم کی حالت دگرگوں رہتی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں سر شام ہی غائب ہوجاتی ہیں۔۔ مسافروں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی تویرایا سومو سٹینڈوں کو مذکورہ روٹوں پر گاڑیاں دستیابی رکھنے کیلئے پابند بنایا جائے۔ ادھر کولگام کے دیگر روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے کہ عصر کے بعد گاڑیاں ملنا مشکل بن جاتا ہے اور لوگ یا تو پیدل چلنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں یا پھر آٹو رکھشائوں کو من مانگی دینے کے بعد اپنی منزلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں