جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے کاالزام6سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا 51

جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے کاالزام6سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا

سری نگر:21،جنوری:حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ حکومت نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے پر چھ ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کے چھ جونیئرسٹیسٹکل اسٹنٹ جنہوں نے جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل کی تھیں، لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف کر دیا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق انہو ںنے بتایا کہ محکمہ کے نوٹس میں آیا کہ چھ ملازمین نے نوکریوں کے حصول کے لیے جعلی ڈگریاں استعمال کیں۔ محکمے کی جانب سے کی گئی تصدیق سے ثابت ہوا کہ چھ ملازمین کی حاصل کردہ ڈگریاں جعلی تھیں۔برطرف کیے گئے ملازمین کی شناخت سہیل احمد شیخ ساکنہ کچدورہ وہل شوپیاں، فیروز حامد ولد پیرزادہ عبدالحمید ساکنہ سوپور ساکنہ بس اسٹینڈ، گلزار احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ساکن بس اسٹینڈ کولگام، مہراج الدین ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ صدر بازار کولگام، مدثر احمد بٹ ولد غلام محی الدین باباساکنہ وانی محلہ کولگام اور شوکت احمد پرے ولد محمد رمضان پرے ساکنہ ایچ این پورہ کولگام۔کشمیر ڈویژن کے تمام چھ جونیئرسٹیسٹکل اسسٹنٹوں کا انتخاب سال 2012میں جموں و کشمیر کے سروس سلیکشن بورڈ (SSB) کے ذریعے کیا گیا تھا۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “تمام چھ جونیئر سٹیسٹکل اسٹنٹ کے سلسلے میں قابلیت کی منفی تصدیقی رپورٹ کے پیش نظر، بعد ازاں تقرریوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں