سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند 59

سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

سری نگر 21 جنوری 2023: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔دریں اثنا سری نگر ہوائی اڈے پر جمعے کی صبح کم روشنی کے باعث کئی پروازیں موخر ہوگئیں۔ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر صبح کی تمام پروازوں کو کم روشنی کی وجہ سے موخر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری کے ساتھ ہی قریب ساڑھے دس بجے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ رام بن سیکٹر اور قاضی گنڈ میں برف باری کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔انہوں نے کہا کہ رام بن – بانہال سیکٹر میں قومی شاہراہ پر چٹانیں بھی کھسک آئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں