ناظم تعلیمات کشمیرکا سکول سربراہان خصوصی ہدایت 50

رواں تعلیمی سیشن سے تمام نجی اسکولوں میں بورڈ کی جانب سے رائج کردہ کتابیں ہی پڑھائی جائیگی

بچوں کو ؛پہلی بار پڑھائی کیلئے کافی موقعہ حاصل ہوا ، امتحانات مارچ میں ہی منعقد ہونگے / ناظم تعلیم کشمیر

سرینگر/19جنوری /رواں تعلیمی سٹیشن سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے رائج کردہ کتابیں ہی پڑھائی جائے گی کا اعلان کر تے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر تصدق حسین میر نے کہا کہ تعلیمی نظام میں کافی بہتری آئی ہے اور NAACکی جانب سے جاری کردہ ریکنگ میں ہمیں ساتواں مقام حاصل ہوا ہے۔سی این آئی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ حالیہ میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جو حکمنامہ جس میں کہا گیا ہے تمام نجی اسکول میں بورڈ کی جا نب سے رائج کردہ کتابیں ہی پڑھائی جائے گی ۔ اس پر رواں تعلیمی سیشن سے ہی عملدرآمد ہوگا اور تمام اسکولوں میں صرف بورڈ کی تعلیم شدہ کتابیں ہی پڑھائی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امسال ہمیں کافی وقت بچوں کو پڑھانے میں ملا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہی اسکولوں میں بچوں کو امتحانات کیلئے مکمل تیار کیا گیا ناظم تعلیم کشمیر نے بتایاکہ اس کو لیکر کچھ اسکولوں نے پہلے پی امتحانات منعقد کراہیں اور یہ تیاریاں امتحان ہے نہ کہ سالانہ امتحانات۔ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امتحانات کو لیکر پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے کہ مارچ میں امتحانات ہونگے اور امتحانی نتائج بھی اس کے مطانق ہی ظاہر کیے جائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری سرکار اور محکمہ کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ اس بات سے واضح ہو ا ہے کہ حالیہ میں NAACکی جانب سے جوریٹنگ جاری کر دی گئی ہے اس میں کشمیر کو ساتواں مقام حاصل ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں