ملازمت کے متلاشی گریجویٹ امیدواروں میں سے صرف 45 فیصد ملازمت کے قابل 55

کشمیر میں موجود یونیورسٹیوں کی جانب سے روز گار فراہم کرنے کافیصلہ

ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسامیوں کومستقل طور پرپرُکرنے کافیصلہ

سرینگر/ 18 جنوری /جموں وکشمیر میں قائم یونیورسٹیوں کی جانب سے اب روز گار کے مواقعے فراہم کئے جائینگے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسامیوں کوپرُکرنے کے طور پراب اشتہارات شائع کے جائینگے اور میرٹھ کی بنیاد پر اسامیوں کوپرُکیاجائیگا ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق کشمیر یونیورسٹی اسلامک سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیرکی جانب سے اب بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کوروز گار فراہم کرنے کیلئے اقدامات ٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔سرکار کی ہدایت کے بعد تینوں یونیورسٹیوں نے ٹیچنگ نان ٹیچنگ رجسٹار اور دوسری اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے اب دیگر اداروں کی طرح اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے۔ وادی کشمیرمیں موجود یونیورسٹیوں کی جانب سے ٹیچنگ نان ٹیچنگ عملے کوکنٹریکچول یاعارضی بنیادوں پرپرُکیاجاتا تھا جس سے زیرتعلیم طلاب کئی طرح کے مشکلات کاسامناکرنا پڑتا تھااور یونیورسٹیوں کاکام کاج بھی متاثر ہوتا تھا اب سرکار نے نیم خو دمختار اداروں کوہدایت کی وہ خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے باضابطہ طور پرقوائدو ضوابط کواپنائے ۔اور ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسامیوں کو مستقل بنیادوں پرپرُ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیچنگ نان ٹیچنگ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے ا س بات کی تصدیق کی کہ ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسامیو ںکواب مستقل بنیادوں پرپرُکیاجائیگااور اس سلسلے میںقوائدضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں